سندھ ہائیکورٹ کا نجی اسکول انتظامیہ کو فیس نہ بڑھانے کا حکم

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکول انتظامیہ کو فیس نہ بڑھانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں فیس میں اضافے پر نجی اسکول کے خلاف والدین کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ اگست 2022 میں اسکول کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا تھا، اسکول انتظامیہ نیلائف ٹائم فیس میں 50 فیصد رعایت دینیکاکہا تھا۔درخواست گزار نے کہا کہ ائیر کنڈیشنڈ کلاس روم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، آہستہ آہستہ اسکول انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہوتا چلا گیا،

بچوں کو ٹین کی چھت کے نیچے بٹھانا شروع کردیا۔بچوں کے والدین نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اسکول میں شکایت کی توبچوں کو اسکول سے نکالنیکاکہا گیا جس پر عدالت سے رجوع کیا۔درخواست گزار کے مؤقف پر عدالت نے کہا کہ اسکول انتظامیہ پرانی فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کر سکتی ہے، جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا اسکول انتظامیہ فیس میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہ کرے۔عدالت نیاسکول انتظامیہ کو والدین سے 30 ہزار روپے فیس وصولی سے بھی روک دیا جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولزکو طلب کرلیا۔خیال رہے کہ عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کو اسکول سے نکالنے سے بھی روک دیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں