کراچی (آئی این پی) کراچی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں۔مس یونیورس پاکستان 2023 کیلئے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی سے 24 سالہ ایریکا رابن، لاہور سے 24 سالہ حرا انعام، راولپنڈی سے 28 سالہ جیسکا ولسن، امریکی نژاد پاکستانی ریاست پنسلوانیا سے 19سالہ ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26 سالہ سبرینا وسیم شامل تھیں۔ایریکا رابن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں،
وہ چاہتی ہیں پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو۔انہوں نے کہا کہ سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان رواں سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں