موبائل چوری کا الزام لگا کر سیکیورٹی گارڈ پر بدترین تشدد

کراچی : نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں مینجر اور دیگر عملے نے موبائل چوری کا الزام لگا کر اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ کو بدترین تشدد نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر سیکیورٹی کمپنی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ، جہاں مینجر اور دیگر عملے نے موبائل چوری کا الزام لگا کر سیکیورٹی گارڈ پر بدترین تشدد کیا۔

کمپنی مینجر اور دیگر بار باری رات بھر مارتے رہے، رسیوں سے باندھ کر تاروں سے کرنٹ بھی لگایاجاتا رہا جبکہ سیکیورٹی گارڈ سلیم جرم سے انکار کرتا رہا۔چار سے پانچ افراد نے مل کر سلیم پر بدترین تشدد کیا،متاثرہ شخص کے جسم سے خون ٹپکتا رہا لیکن ملزمان مارتے رہے۔تشدد کا نشانہ بننے والے سلیم سولنگی کے اہلخانہ نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے موبائل چوری کا الزام لگا کر سیکیورٹی گارڈ پر بدترین تشدد کے معاملے پر کہا ہے کہ راشد منہاس روڈ پر سکیورٹی کمپنی میں انسانیت سوز واقعہ ہوا تھا، گلستان جوہر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث 3ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کمپنی منیجراور دیگر ملزمان نے شہری کو باندھ کر حبس بیجارکھ کر مارتے رہے، عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ چار ملزمان نے مل کر عبدالسلیم ولد خدا بخش پر بدترین تشدد کیا تھا، دوران گرفتاری ملزمان نے کارسرکار میں مداخلت کرکیمزاحمت کی ، گرفتار ملزمان میں بیت اللہ،محمد عرفان اور مستقیم شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں