فوراََ نکل جائو روس سے، امریکی سفارتکاروں کو حکم جاری

ماسکو (پی این آئی) روس نے ماسکو میں تعینات امریکا کے 2 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتکاروں پر غیر ملکی ریاست کے ساتھ تعاون کرنے والے روسی شہری سے رابطوں کا الزام ہے۔

 

 

 

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے فرسٹ اور سیکنڈ سیکریٹری کو 7 روز میں ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں امریکی سفارت کار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی سفارتکاروں نے غیر ملکی ریاست سے راز دارانہ تعاون کرنے والے روسی شہری سے بھی رابطہ رکھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close