کولمبو (پی این آئی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاءکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔
کولمبو میں 14 ستمبر کو شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں، پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ بھارت گزشتہ روز سری لنکا کو اہم معرکے میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان جمعرات کو اہم معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاءکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892 ہوگیا ہے جبکہ بھارت2 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 2.690 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔ اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔سری لنکا اور پاکستان 2، 2 میچز کھیل کر محض دو دو پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں، اگر پاکستان جمعرات کو سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا تاہم میچ بارش کی نذر ہوا تو نیٹ ریٹ میں کمی کے باعث آئی لینڈرز فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیں گے اور پاکستان ایشیاءکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں