نواز شریف کی واپسی، مریم نواز نے ٹوئٹر پر پروفائل پکچر میں کیا لگا دیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پروفائل پکچر تبدیل کر لی ہے ۔۔۔۔ مریم نواز نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے والد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے جس میں ان کا استقبال کیا جارہا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی جانب سے لگائی گئی تصویر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے بھی رابطے میں رہتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close