کراچی (آئی این پی) ملک میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے انتخابی عملے کو تربیت کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، تربیت کے عمل میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئیں ، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق انتخابی عملے کو تربیت کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملک میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے ملک بھر کی طرح کراچی میں ضلعی بنیادوں پر انتخابی عملے کی تربیت کا عمل جاری ہے، ماسٹر ٹرینر کو ٹرینگ دینے کے عمل کی نگرانی متعلقہ اضلاع ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کر رہے ہیں۔تربیت کے عمل میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ شامل ہیں ، کالجوں اور اسکولوں کے اساتذہ کو ماسٹر ٹریننر کو مذید تربیت کے لیے انتخابی امور کی مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ستمبر کے اختتام تک ماسٹر ٹرینگ کے مرحلے کے بعد ٹریینگ حاصل کرنے والے دیگر انتخابی عملے کی تربیت کے فرایض انجام دیں گے۔خیال رہے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دیے جانے کا امکان ہے ، گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیرقانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں انتخابات کی تاریخ پرغور کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق صدارتی اختیار کا ذکر کیا تو وزیر قانون نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق وزارت قانون کا موقف دہرایا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرقانون کی رائے تھی کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں