اسلام آباد (پی این آئی)روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری،آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سامنے آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 45 پیسے سستا ہونے کے بعد 301 روپے 50 پیسے کا ہو گیا،ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں