بجلی کے بلوں میں ریلیف کا کب تک فیصلہ ہو جائے گا؟ نگران وزیر نے خبر بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی) نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کنٹرول کرنے پر تفصیلی غور ہوا ہے ، امید ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کے ہمراہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر تجارت گوہر اعجاز اور وزیر توانائی محمد علی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،

اس موقع پر وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ ہمارا گیس سیکٹر میں سالانہ ساڑھے 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، انڈسٹری چلانے کے لیے گیس کی دستیابی ضروری ہے۔نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کو بیچنے یا ان کی نجکاری پر بھی بات ہوئی ہے، لائن لاسز کو کم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری لانے پر بھی کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں