اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت کئی سیاست دانوں اور افسران کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد ہزار سے زائد ہوگئی۔
ابتدائی طور پر فہرست میں اعلیٰ عہدے داروں کے معاونین کے نام شامل ہیں۔فہرست میں تاجر، بلڈر اور صنعت کاروں کے نام شامل ہیں جبکہ بدعنوانی، ٹیکس چوری اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک شخصیات کے نام بھی ہیں۔علاوہ ازیں کرنسی، چینی اور پیٹرول کی سمگلنگ میں ملوث افراد اور سیاسی جماعت کی فنڈنگ کرنے والی شخصیات کے نام بھی فہرست میں ہیں۔ تمام ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو سفر کرنے سے روکا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں