حلقہ جی بی اے 13 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پی ٹی آئی، پی پی پی، ن لیگ کے درمیان کانٹےدار مقابلہ، کون جیتے گا؟

استور(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے استور کے حلقہ جی بی اے 13 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 ستمبرکو پولنگ ہوگی، جی بی اے 13 استور کی نشست سابق وزیر اعلی خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لقمان حکیم ضمنی الیکشن کے ضلعی ریٹرننگ آفیسر اور سول جج محمد ذاکر کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور میں 14 امیدوار میدان میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رانا فرمان علی، جمعیت علمائے اسلام کے عنایت اللہ میر، تحریک انصاف کے خورشید احمد خان کے علاوہ دیگر آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔جی بی اے 13 میں پی ایم ایل این، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، اویس محبوب، حفیظ الرحمان، شاہدہ، عبدالقیوم، عطا اللہ، غلام اکبر، غلام عباس، محمد شفیع، محمد ندیم اور مطیع الرحمان بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close