عدالت کا ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم

کراچی (انٹرنیوز)عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا ء کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل فاروق نائیک نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پر بطور وزیر من پسند کمپنیوں کو گیس دینے کے الزام میں ریفرنس بنایا گیا ہے۔

نئے قانون کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں رہا۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ اب نئی ترمیم آ گئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔فاروق نائیک نے کہا کہ 17ارب روپے کی کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلافِ قانون ہے۔بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں