خاتون کھانا پکاتے مرچوں کی خوشبو سونگھنے سے ہلاک

برازیلیا (انٹرنیوز) برازیلین خاتون کھانا پکاتے مرچوں کی خوشبو سونگھنے سے چل بسی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25سالہ تھائیس میڈیروس نے کھانا پکاتے غیر ارادی طور پر کالی مرچوں کی خوشبو کو سونگھ لیا، جس سے گلے میں جلن کی شکایت پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں دوراج علاج اس کی موت ہوگئی۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کی موت دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوئی ہے۔تھائیس کو کالی مرچوں سے سے الرجی ہوگی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔

ڈاکٹرزنے بتایا کہ سیریبرل ایڈیما سے کھوپڑی میں دباؤ بڑھ جاتا ہے جو دماغ میں خون کے بہا ؤاور آکسیجن کی ترسیل میں خلل کا باعث بنتا ہے جس سے معمول کے کام انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے،اس کی علامات میں سر درد، متلی، بینائی کے مسائل اور دورے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں