بجلی کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج کرے گا

اسلام آباد(آئی این پی)بجلی کے زائد بلوں کا مداوا ہوا نہیں کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپے سات پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے ڈسکوز کی درخواست پرسماعت آج بدھ کو کریگی۔

سرکاری تقسیم کارکمپنیز کیلئے اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا،اورمنظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ، اورلاہور ، کراچی ،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ،مظاہرین کی جانب سے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب تاجر برادری نے بجلی بلوں میں کمی نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں