کراچی(آئی این پی)کراچی سے تعلق رکھنے والے 83 سال کے بزرگ شہری مکان پر قبضے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔بزرگ شہری کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کی استدعا منظور کی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔بزرگ شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے چھوٹے بھائی نے جعل سازی کر کے مکان اپنے نام کروایا، عدالت نے الاٹمنٹ بھی منسوخ کر دی لیکن قبضہ نہیں دیا جا رہا۔
درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے اس عمر میں دھکے کھا رہا ہوں، جس بھائی نے جعل سازی کی وہ بھی انتقال کر گیا۔انہوں نے کہا کہ اب ان کی بیگم قبضہ دینے کیلیے تیار نہیں، مکان چاچا کے نام پر تھا بھائی کو بھی میں نے خود بڑا کیا تھا۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں