حاضر سروس فوجی افسر بھی چیئرمین نادرا تعینات ہو سکے گا، قانون میں گنجائش پیدا کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی)حاضر سروس فوجی افسر بھی چیئرمین نادرا کے عہدے پر تعینات ہوسکے گا، قانون میں ترمیم منظور کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے ترامیم کی منظور ی دے دی۔ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کے ذریعے کسی حاضر سروس فوجی افسر کو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کیے گئے افراد کی تقرری نہ ہونے کا خدشہ ہے۔چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور پر کسی افسر کو تعینات کیا جاسکے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں