عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدےپر بحال ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے فیصلے پر پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ سزا معطلی کے بعد عمران خان پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے بحال ہوگئے ہیں، نگران حکومت کو چاہیے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنوائے۔۔۔بابر اعوان نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کو فی الفور الیکشن کی طرف لے کر جائے۔۔۔ اس حوالے سے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انصاف کا تقاضہ پورا کیا، کیس اس جج کے سامنے نہیں جانا چاہیے جس نے مس ٹرائل کیا، میں نے کبھی جج پر الزا م نہیں لگایا، صرف فیصلے پر تنقید کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close