اسلام آباد (پی این آئی)سرخروہواکپتان ہماراٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ہائیکورٹ نے پانچ اگست کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنایا گیا فیصلہ معطل کردیا اور عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر )ہیش ٹیگ’’ سرخروہوا کپتان ہمارا ‘‘ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے ۔ہیش ٹیگ کے قافلے میں لوگ جو ق در جوق شامل ہو رہے ہیں ، اب تک اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرکے ایک لاکھ سے زائد پوسٹیں شیئر کی جا چکی ہیں جبکہ ری ٹویٹ کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں