شکر ہے چاند پر نہیں گئے ورنہ راکٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی بل میں لگ کر آتے، بجلی قیمتوں میں اضافے پر فنکار برہم ہو گئے

کراچی(انٹرنیوز) بڑھتی مہنگائی اور بجلی اضافی بلوں پر فنکار بھی میدان میں آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور بجلی قیمتوں میں اضافے پر شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔اداکارہ زارا نور عباس نے بجلی بل سے پریشان شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپیل کی کہ صاحب استطاعت لوگ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور ملازمین کی معمول سے زیادہ مدد کریں انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی رقم دیں۔

اداکار محب مرزا نے طنزیہ انداز میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹا سٹوری پر لکھا کہ شکر ہے ہم چاند پر نہیں گئے ورنہ راکٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارچز بھی بجلی کے بل میں لگ کر آجاتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close