پی ٹی آئی سینئر رہنما کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

اسلام آباد(انٹرنیوز) سینئررہنما پی ٹی آئی علی افضل ساہی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابو الحسنات نے علی افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماء اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی افضل ساہی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close