آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمدآباد میں ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ا فتتاحی تقریب میں آئی سی سی، گلوبل کرکٹ باڈی اور بی سی سی آئی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں ثقافتی رنگ دکھائے جائیں گے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں تمام 10 ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے جبکہ تقریب میں کپتانوں کے ساتھ میڈیا سیشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔۔۔ یہ بھی اعلان کیاگیا ہےکہ آئی سی سی بریفنگ سیشن کو کپتانوں کا دن قرار دے گا۔ تمام ٹیموں کے کپتان 4 اکتوبر کی صبح احمدآباد پہنچ جائیں گے۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ کرکٹ کے ایک روزہ فارمیٹ کا ورلڈکپ 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں دنیا کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں