کراچی میں پیر کو موسم شدید ہو گا، تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی میں مزید تین دن تک آسمان بادلوں سے گھرا رہے گا۔ان دونوں کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جس کے باعث موسم خوشگوار ہے اور ایسے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ا?ئندہ دنوں کے لیے موسم کا احوال بتایا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع زیادہ ترابرآلود رہنیکا امکان ہے جب کہ بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنیکا امکان ہے۔علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں