ایک اور چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)قصور میں حضرت بابا بلھے شاہ کے 266 ویں عرس کی تقریبات جاری، زائرین کی ڈھول تھاپ پر دھمالیں، چادریں لیکر عقیدت مند دربار پر پہنچ گئے۔ دربار شریف کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

زائرین کی جانب سے دربار پر حاضری دی جارہی ہے، جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں لگ گئیں ہیں، دودھ کی سبیلوں پر شدید رش, لوگوں کی جوق در جوق آ مد کا سلسلہ جاری ہے.دور داز علاقوں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کی جانب سے عرس کے لئے سکیوڑٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں. 128 کیمرے اور 1648 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 25تا 27اگست تک منعقد ہونگی۔ عرس مبارک کے موقع پر 26اگست (بروز ہفتہ)کو مقامی چھٹی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close