لاہور (آئی این پی) واپڈا اور کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو)چند روز قبل مشتعل افراد کے ہاتھوں جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے نذرآتش کئے گئے گھروں کو بحال کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق واپڈا اس بارے میں حکومت پنجاب سے رابطہ میں ہے ، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے کیا جارہا ہے جس کے فوری بعد مسیحی برادری کے گھروں کی ہنگامی بنیاد پر بحالی شروع کر دی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیپکو کے اکثریتی حصص واپڈا کی ملکیت ہیں، واپڈا اور کیپکو کا یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے تحت پاکستان کی مسیحی برادری سے یک جہتی کا اظہار ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے 20سے زائد گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیئے تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں