اسلام آباد (پی این آئی) ملت جعفریہ کے بزرگ و جید عالم دین، مجتہد، مفسر قرآن آیت اللہ علامہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین علامہ محمد حسین نجفی قدیم تعلیمی درس گاہ سلطان المدارس سرگودھا سے منسلک رہے، آیت اللہ محمد حسین نجفی مرحوم کی نماز جنازہ شام 6 بجے سرگودھا سلطان المدارس میں ادا کی جائیگی،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ عالم دین کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد حسین نجفی تمام عمر دین کی اشاعت و ترویج میں مشغول رہے، ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں