رانی پور میں پیر کی حویلی میں کم سن ملازمہ کی پراسرار موت کا معاملہ، موت سے قبل فاطمہ کیساتھ زیادتی ہونے کا خدشہ

خیر پور (پی این آئی)رانی پور میں جعلی پیر کی حویلی میں کم سن ملازمہ فاطمہ کی تشدد سے ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، میڈیکل بورڈ نے فاطمہ سے جسمانی تشدد کے تصدیق کے ساتھ زیادتی کا خدشہ بھی ظاہر کر دیاہے۔

 

 

 

۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کیس میں ہیڈ محرر ، ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کا ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ تفتیش میں شامل سابق ایس ایچ او رانی پور کا بھی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ملزمان کو حقائق مسخ کر کے لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم دفنانے کیلئے نامز دکیا جائے گا ، حویلی میں تمام بچوں کو ریسکیو کر کے ان کے گھروں میں بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیںاور حویلی میں پولیس کیمپ قائم کر کے تمام مردوں کا ڈی این اے سیمپل بھی لیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں