پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اعلان کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (پی ٹی آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے عام انتخابات 90 روز کے اندر منعقد نہیں ہو سکتے۔۔۔۔ اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے انحراف ہے۔۔۔۔۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول نگراں حکومت کو دستور کی منشا کے خلاف طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے۔۔۔۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے شیڈول کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close