سکھر، صحافی جان محمد مہر قتل کیس، تفتیشی افسر تبدیل، نیا تفتیشی کون ہے؟

سکھر (آئی این پی)سکھر میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی غلام نبی شیخ کی جگہ انسپکٹر مسلم شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہے، مقدمے میں گرفتار 2 ملزمان کو اب تک انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close