ن لیگی کارکنان تیاری کرلیں، نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ نے پلان اے اور بی تیار کرلیا

لاہور(پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی قیادت نے پلان اے اور بی تیار کر لیا۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان اے کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی۔

وطن واپسی پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیدران بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،نواز شریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے بڑی ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے۔نواز شریف کی ریلی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو گا،نواز شریف جہلم، سرائے عالمگیر، لالہ موسی، گجرات، گوجرانوالا سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے۔دوسرے شیڈول کے مطابق نوازشریف کی واپسی لاہور ائیرپورٹ پر ہو گی۔لاہور ائئرپورٹ پر نوازشریف کا تاریخ استقبال ہوگا۔نوازشریف کو ریلی کی صورت میں داتا دربار لے جایا جائے گا۔نوازشریف پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی جلسے کریں گے۔ نوازشریف کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔لاہور میں نوازشریف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔لاہور جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک مریم نواز اور حمزہ شہباز کو سپرد کر دیا گیا۔ نوازشریف کی انتخابی مہم کے لیے ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیے جائیں گے۔دوسری جانب نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن بلا لیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اس ملاقات میں سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کرلیا ہے اور رواں ہفتے شہبازشریف سمیت ن لیگ کے سابق وفاقی وزراء اور لیگل ٹیم لندن روانہ ہو جائیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ لندن میں قائدین کی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر ملکی سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں