پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی چھوڑنے کا سلسلہ رک نہ سکا،باقی ماندہ رہنما بھی پارٹی چھوڑنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،صمصام بخاری نے پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ سابق صوبائی وزیر نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صمصام بخاری آئندہ چند روز میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سابق صوبائی نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،یہ ملک اور ادارے ہمارے ہیں۔ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا اور نہ رکھوں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صمصام بخاری نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق اہم انکشافات کئے تھے۔ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی 9 مئی واقعات سے متعلق کی گئی گفتگو سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 3 دن پہلے ایک اجلاس رکھا، فیصلہ کیا گیا جو بھی احتجاج ہو گا فوج کیخلاف ہو گا۔

میری بچت ہو گئی کہ میں وہاں نہیں تھا، میری طبعیت ٹھیک نہیں تھی اور میں اوکاڑہ میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہو چکے تھے اس لئے مجھے اندازہ تھا کہ یہ لوگ فساد کریں گے۔ سابق صوبائی صمصام بخاری نے مبینہ آڈیو میں مزید کہا کہ شفقت محمود بہت سمجھدار آدمی ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا اب ہم نے کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے،تاہم شفقت محمود نے کہا کہ وہاں نہ جاؤ ہم پارٹی تباہ کر لیں گے۔ ان لوگوں نے کہا کہ نہیں صاحب کا حکم ہے،شفقت محمود نے گاڑی اسٹارٹ کی اور اپنے گھر چلے گئے تھے۔جبکہ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں بتایا تھا کہ 9 مئی واقعات میں کسی شخص نے ایسا جرم نہیں کیا جس پر اسے سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close