پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، نگران حکومت نے غریب عوام کو بڑا جھٹکا دے دیا، اطلاق فوری ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگران حکومت نے غریب عوام کو پہلا تحفہ پیش کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دہماکہ خیز اضافہ کر دیا ہے۔۔۔ جس کے نتیجے میںعوام کو پیٹرول کی قیمت پر ساڑھے 17 روپے لیٹر کا جھٹکا لگ گیا۔رات گئےماہ اگست کے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیاہے۔

وزارت خزانہ نوٹیفکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ساڑھے 17 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں