نگران حکومت نے رات گئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) نگران حکومت نے رات گئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، پٹرول کی قیمت میں 17روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 290روپے 45پیسے فی لٹر ہوچکی ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 40پیسے فی لٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close