یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا اہم پیغام جاری

اسلام آباد(پی این آئی )یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اہم پیغام جاری کر دیا، جشن آزادی پر اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب جاری ہے، صدر مملکت عارف علوی نے پرچم فضا میں بلند کیا۔ صدر مملکت عارف علوی کا پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کہا کہ ہم نے شخصی آزادی کیلئے قربانیاں دیں، جو قومیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں۔

جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد 1857 میں شرو ع ہوئی، آئین، قانون اور میرٹ کی بالادستی کے لیے یہ قربانیاں دی گئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دی گئیں، پاکستان کے لیے قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی آج بھی میرے فوجی،سویلین اور قوم مسلسل شہادتیں دے رہے ہیں، ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عارف علوی نے کہا ہے کہ انصاف کے لیے ضروری ہے فریقین کو سنا جائے، اسلام کی اقدار کو اپنانا چاہیے، منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا، محبت کو فروغ دینے کے لیے اسلام واحد راستہ ہے۔عارف علوی نے کہا کہ اشرافیہ سے التجا ہے ہر بچے کو اسکول بھیجیں، ٹیکس دینے والے ٹیکس نہ دینے والوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ تعلیم کو عام کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں