14 اگست یوم آزادی، آج کون کون پکڑا جائے گا؟ فہرست جاری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ یومِ آزادی پر باجا بیچنے، بجانے، ون ویلنگ اور ہُلڑ بازی پر قانون حرکت میں آئے گا۔۔۔۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سائیلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی دھر لیا جائے گا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بھی سات روز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔۔۔۔جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔۔۔۔

آئی جی پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ قومی پرچم کے علاوہ کوئی بھی جھنڈا لہرانے اور ہلڑ بازی پر پولیس ایکشن میں آئے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری حراست میں لے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close