جشن آزادی کی خوشی میں پیٹرول مفت

چنیوٹ (پی این آئی) چنیوٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی کی خوشی میں ہزاروں لٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ میں سابق رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام میں ہزاروں لیٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ جشن آزادی پر گزشتہ 7 ،8 سال سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے، ہر سال اس موقع پر عوام میں پیٹرول تقسیم کر رہا ہوں،سینکڑوں رکشے والوں میں پانچ لیٹر تک پیٹرول تقسیم کیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں میں کل 5 لیٹر پیٹرول تقسیم کیا جائے گا۔ قیصر احمد شیخ کے حلقے میں بینر آویزاں کیا گیا جس کی عبارت میں میں لکھا ہے کہ ” پاکستان کی آزادی کے 76 سال مکمل ہونے پر موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ پر پاکستان کا جھنڈا لہراکر ڈیرہ قیصر احمد آنے والوں میں پانچ لیٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا جائے گا۔

آج تیرہ اگست کو ان کے ڈیرے پر سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز نے ان سے پانچ لیٹر پیٹرول اور جوس کے ڈبے وصول کیے ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں میں بروز سوموار 14 اگست صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ دیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close