شہباز شریف کا عام انتخابات کے حوالے سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں عام انتخابات جلد از جلد کرانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

2018ء کا الیکشن چوری ہونے پر نواز شریف نے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگایا، اس وقت ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں الیکشن جلد سے جلد ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ جب ہم آئے ملک میں خلفشارتھا، معاشی سفارتی سیاسی صورتحال خراب تھی، مسائل حل کرنے کے لئے جان توڑ کوششیں کیں، کوشش کی 16 ماہ میں مل کر مسائل حل کریں، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ملک کی ترقی کے لیے ہے، وزیراعظم کونسل کا سربراہ آرمی چیف سمیت وزرائے اعلیٰ ممبر ہیں، فوج کا ملکی ترقی میں کردار ہے، بارہ کہوپل کے افتتاح پر آرمی چیف کی تعریف کی تو تنقید ہوئی، آرمی چیف سے درخواست کرکے ایف ڈبلیواو اور این ایل سی سے بروقت پل مکمل کرایا، آرمی چیف سے اس کے لیے در خواست کرنے میں کیا حرج تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کی طرف سے کہا گیا کہ مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے جب کہ کسٹم ڈیوٹی پر کرپشن ختم کردی جائے تو عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہ رہے، عدالتوں کے حکم امتناعی کی وجہ سے 3 ہزار اب کی وصولیاں رکی ہوئی ہیں، اشرافیہ پر ٹیکس لگا تو حکم امتناع آگیا، دہائیوں سے حکم امتناع عدالتوں میں لٹک رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close