اسلام آباد (پی این آئی )سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہاندیدہ سیاستدان نے وزیراعظم کون ہو گا سے بھی آگے کی بات کر دی، ان کا کہناتھاکہ نگران وزیراعظم سے پتہ چلے گا مستقبل کی سیاست کیا، الیکشن کب ہوں گے،اگر صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ سائن آف فیوچر پالیٹکس ہو گا.
شہباز شریف اور راجہ ریاض کو کوشش کرنی چاہئے خود طے کریں، الیکشن کمیشن میں معاملہ نہ جائے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹی وی پر چلنے والے ناموں میں ایک نام ہمارے دیئے پانچ ناموں میں سے نظر آیا،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر ملک کا نقصان ہو گا،الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی،آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں