مجرموں کے معاشی حالات، اسٹریٹ کرائمز پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی انوکھی منطق

کراچی(آئی این پی) اسٹریٹ کرائمز پر ایڈیشنل Aئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجرم معاشی حالات پر مایوس ہے، اس لئے شہریوں کی جان لے لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائمز پر ایڈیشنل ا?ئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے انوکھی منطق پیش کردی۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ معاشی حالات کے باعث مجرم مایوسی کا شکار ہے، اس لییمزاحمت پر شہریوں کی جان لے لیتے ہیں۔

ایڈیشنل ا?ئی جی نے شہرمیں اسٹریٹ کرائمز میں کمی کا بھی دعویٰ کیا، اس سے قبل بھی کراچی پولیس چیف شہریوں سے کیمرے لگانے کا کہہ چکے ہیں۔خیال رہے کراچی میں لیٹرے دندناتے پھرتے ہیں، جولائی میں دوہزار سے زائد شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے ، چار ہزار تین سوتینتالیس بائیکیں چوری اور ساڑھے پانچ سو سیزائد چھینی گئیں جبکہ ایک سو چھیالیس گاڑیاں چوری، بارہ چھینی گئیں۔پولیس کی کارروائیوں کے باوجود شہرمیں ڈکیت گروہ سرگرم ہیں، گزشتہ روز ابوالحسن اصفہانی روڈپر پیراڈائزبیکری کیقریب پولیس مقابلیمیں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں