چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے اور انہیں این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، وہ کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں