بارشیں ابھی رُکنے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اس کے علاوہ پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، لکی مروت، کرک، سوات، دیر،کرم، کوہستان اور کو ہا ٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات ، سرگودھا، جھنگ، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال ،سیالکوٹ، نارووال ،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں