آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔تاہم کشمیر، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔جبکہ بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ تاہم سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاؤالدین 38، اسلام آباد (ائیر پورٹ31، گولڑہ 30، زیروپوئینٹ 04، بوکرا 03 ،سید پور 01)، چکوال 20،راولپنڈی (شمس آباد 17، چکلالہ 08)، نارووال 06، نور پور تھل 03، مری02، سیالکوٹ01، گلگت بلتستان: بابوسر 22، استور 02، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 12، بالاکوٹ 05، کاکول 03، تخت بھائی 01، کشمیر: مظفر آباد (ائیرپورٹ 02) گڑھی دوپٹہ اور راولاکوٹ 03 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین اورنوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں