عام انتخابات نئی مردم شماری یا پرانی مردم شماری پر؟ فیصلے کے لیے اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں آئندہ عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے یا 2023 کی مردم شماری کے مطابق، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دن ہفتے کے روز 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئی مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائے گی،

اگر مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری منظور کر لی تو پھر آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے جن کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی اور الیکشن کمیشن کو اس کام کو مکمل کرنے کے لیے مہلت درکار ہو گی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بھی 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا فیصلہ کر چکی ہے، فیصلہ 2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close