پی ٹی آئی کا پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ، کیا درخواست دائر کی جائے گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر تحفظات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس اسی جج کو بھیجا جس نے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے،

سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تو یہ قانون کے مطابق نہیں ہو گا ۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دیا تو ہم حتمی دلائل کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی جبکہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close