پی ٹی آئی کے کتنے ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی؟ اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) الیکشن پی ٹی آئی کے 8 ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمرایوب کی جانب سے مذکورہ ارکان کونوٹس جاری کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رابعہ اظفر،بلال غفار،عمرعماری،ڈاکٹرسنجے،علی عزیزجی جی،ڈاکٹرعمران شاہ،دیوان سچ آنند،کریم بخش گبول کی بھی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آج سے دو ہفتے قبل تحریک انصاف نے اپنے چھ ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حاجی شوکت علی، مجاہد میتلہ سمیت نادیہ عزیز کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سلیم بریار، ذوالفقار شاہ اورعثمان ترکئی کی بھی بنیادی رکنیت معطل کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close