پی ٹی آئی رہنما کو رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شہریار آفریدی کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ۔ بق شہریار آفریدی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں جیل سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ، حراست میں لینے کے بعد شہریار آفریدی کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، جنہوں نے شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتار ی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر موجود تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close