لاہور پولیس نے ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس نے ورلڈ سنوکر چیمپیئن احسن رمضان کو رات دیر گئے تک سنوکر کلب کھلا رکھنے پر حراست میں لے لیا۔۔۔۔ بعد میں اُن کے ایک دوست کی شخصی ضمانت پر انہیں رہائی ملی۔۔۔۔ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن سے رہائی کے بعد ایک ویڈیو بیان میں ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے کہا کہ اُن کو بدھ کی رات گئے پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے کلب پر چھاپہ مارا تو اہلکاروں کو بتایا کہ ورلڈ چیمپیئن ہیں اور رات گئے قومی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

لیکن پولیس اہلکار بدتمیزی سے پیش آئے اور انہیں تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا ۔۔۔ ورلڈ چیمپئن نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ اپنے ہی ملک میں ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات اب یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان میں پولیس جو چاہے کر سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں