پرویز خٹک نے تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کا اعلان کر دیا

نوشہرہ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کیلیے تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور اور نشان پر کمیٹی نے تیزی سے کام شروع کردیا ہے، موجودہ نازک صورتحال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close