اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) اسلا میہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔ اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ان کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے، تمام یونیورسیٹوں میں اینٹی ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے۔۔۔۔ اس حوالے سے جلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ واقعے کی تفتیش لاہور منتقل کردی گئی ہے۔۔۔۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دی جائے گی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت تمام یونیورسٹیوں میں اینٹی ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے۔۔۔۔صوبائی سطح پر بھی خصوصی انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close