بی اے پی کے رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شرکا نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر اسرار ترین، وزیر مملکت احسان ریکی اور صوبائی وزیر طور اتمخیل شریک تھے، ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے اتفاق کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں متحد ہو کر بھرپور مقابلہ کریں گے، صوبائی وزیر طور اتمخیل نے کہا کہ بی اے پی 5 سالہ کارکردگی کے باعث ایک بار پھر سرخرو ہو گی۔ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ اور نور محمد دمڑ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close