سیلفی کے شوق نے غیر ملکی سیاح خاتون سمیت 2 افراد کی جان لے لی

بالا کوٹ(آئی این پی)گڑھی حبیب اللہ دریائے کنہار کے کنارے سیلفی لینے والی غیر ملکی سیاح خاتون سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق خاتون سیاح کا تعلق انگلینڈ سے بتایا جاتا ہے، دوسرا جاں بحق ہونے والا نوجوان مقامی ہے، دونوں کی لاشوں کو مقامی رضاکاروں نے دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح اہل خانہ کے ساتھ قریبی عزیزوں کے پاس چھٹیاں منانے کے لیے آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close